فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، علاقائی امن سمیت اہم امور پر گفتگو
پاک فوج کے سربراہ کی ترکی وزیر سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک نام نہاد نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کو گمراہ کن پیغامات ارسال کیے جا رہے ہیں، بریگیڈیئر (ر) مشتاق۔
ملاقات کے اہم نکات
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک ترکیہ تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی جبکہ پاک، ترکیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلو شبانہ: ماہرہ کی پاکستانی نوجوان سے محبت میں گرفتار امریکی خاتون سے ملاقات، ویڈیو وائرل
سپہ سالار کا اظہار تشکر
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔
ترکیہ کی خواہشات
ترکیہ کے وزیر الپ ارسلان نے توانائی کےشعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترک وزیر نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔








