عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے لیکن وہ غصے میں تھے کہہ رہے تھے کہ ہمیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے، ڈاکٹر عظمیٰ خان
عمران خان کی صحت اور غصے کی حالت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت بلکل ٹھیک ہے لیکن وہ بڑے غصے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذہنی ٹارچر کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
اڈیالہ جیل میں ملاقات
اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ نے بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ تاہم، وہ غصے میں یہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ سارا دن انھیں کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور صرف کچھ دیر کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
ذہنی اذیت کا الزام
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے لیکن وہ غصے میں تھے کہہ رہے تھے کہ ہمیں ذہنی اذیت دی جارہی ہے، سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے، کچھ دیر کیلئے باہر جانے دیا جاتا ہے، کسی سے بات نہیں کرنے دی جاتی، اس سب کا ذمہ دار عاصم منیر ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو pic.twitter.com/wtKdxWhG8O
— PTI (@PTIofficial) December 2, 2025








