وفاقی کانسٹیبلری نے ہمیشہ ثابت قدمی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، ہمیں اس فورس پر فخر ہے : محسن نقوی
وزیر داخلہ کی شرکت
شب قدر قلعہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ
پریڈ کا معائنہ
وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے اور پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
انعامات کی تقسیم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کمانڈنٹ ایف سی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت، اسپیکر سردار ایاز صادق نے اسمبلی حکام اور آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی
پاسنگ آؤٹ پریڈ کا خطاب
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شاندار پریڈ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ آپ سب مستعد اور منظم ہیں اور اپنے مشن کے لئے پوری تیار ہیں۔ آپ کی یہ کارکردگی نہ صرف جسمانی تربیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ آپ کے حوصلے، عزم اور اس ملک کے خدمت کے جذبے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے 150 ملکوں کو وارننگ دے دی
تاریخی تبدیلی
آپ فیڈرل کانسٹیبلری میں آنے والی اس بڑی تبدیلی کے عملی نمائندے اور نئے دور کے پہلے سپاہی ہیں۔ فرنٹئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری بن چکی ہے اور اس فورس کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ فورس اپنے ورثے، اپنے روایات اور اپنے کردار کی وجہ سے ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تم کیا سمجھتے ہو ، تم نے صرف ایک انسان کو قید کیا ہے، نہیں !وہ ایک نہیں کروڑوں ہے اور تم نے کروڑوں دلوں کو رنج دیا ہے،علی محمد خان
قانونی ڈھانچے کی اہمیت
یہ فورس دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، سرکاری تنصیبات کی حفاظت، قومی منصوبوں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی ذمہ داریوں میں ہمیشہ صف اول رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے کردار کیلئے ضروری تھا کہ اس فورس کا قانونی ڈھانچہ بھی جدید تقاضوں کے مطابق ہو۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں نئی دلہن کی موت: ‘دس سالہ بھانجے کی گولی، اور الزام ٹک ٹاک پر عائد’
شہداء کے خاندانوں کی سہولیات
وزارت نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ایف سی کے شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولتیں ملیں۔ نیا شہداء پیکج اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اس فورس کے شہداء کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن احتجاج کا حق ہر صورت استعمال کریں گے، سہیل آ فریدی
فیڈرل کانسٹیبلری کی جدوجہد
ہمیں اس فورس پر فخر ہے چاہے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا کسی مشکل صورتحال میں امن و امان کی بحالی - فیڈرل کانسٹیبلری نے ہمیشہ ثابت قدمی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
نئی ذمہ داری کا آغاز
آج یہاں کھڑے نوجوان پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کی Dedicated Riot Control Wing کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی ذمہ داری ہے اور آپ کا ہر عمل ریاست کے وقار، قانون کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کی نمائندگی کرے گا۔
اختتام اور نیک تمنائیں
مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس ذمہ داری پر پورا اتریں گے۔ انسپکٹر جنرل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ آج کی شاندار پریڈ، اعلیٰ کارکردگی اور اس تقریب کے بہترین انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فیڈرل کانسٹیبلری ترقی کی نئی راہیں طے کرے گی۔ آپ نئی ذمہ داری کو بہترین طریقے سے سرانجام دیں۔
پاس آؤٹ جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔








