شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
بھارتی پراکسی فتنہ کے 7 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 دہشت گردوں کو 2 مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان، پاکستانی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد کی تدفین کا عمل جاری
سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔ میر علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑ دیئے، بڑی خبر آ گئی
دوسری کارروائی اور اسلحے کی برآمدگی
آئی ایس پی آر کے مطابق، اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی پراکسی کے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ جاری
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم انتھک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔








