اگر ملاقاتیں پہلے ہو چکی ہوتیں تو اتنی تشویش نہیں ہوتی، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت: وزیر اعلیٰ کا سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت
ملاقاتوں کی اہمیت
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سینکڑوں قابضین بے دخل
خاندان کی ملاقات اور مزید اطلاعات
انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کی آج ان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے گاڑی میں سوار پوری فیملی دریا میں بہہ گئی
بانی پی ٹی آئی کی صحت
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے برابر ہے، ہماری ملاقات تو نہیں ہوئی البتہ عظمیٰ خان کی ملاقات ہوگئی ہے، بہن نے بتایا بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
پارٹی امور میں دلچسپی
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی امور پر نظر ہے۔








