اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے: سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
گورنر راج کے اثرات
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا اگر اشتعال والی باتیں کریں گے تو کیا نظام آپ کو اجازت دے گا؟ گورنر راج لگے گا تو دو ماہ کا نہیں ہوگا، برقرار ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
سیاسی ملاقاتوں کا فقدان
بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی: فیصل واوڈا
انہوں نے کہا اگر گورنر راج لگا تو پھر آپ کو کیا حاصل ہوگا؟ گورنر راج سامنے ہے اور گورنر راج کے لیے حکمت عملی بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع
پی ٹی آئی کے قائدین سے ملاقاتیں
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں اب نہیں ہوں گی، ساڑھے چار کروڑ لوگوں کی باتیں کرنے والے ساڑھے 400 لوگ بھی نہیں نکال پا رہے۔
سماجی مسائل پر توجہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افسر کی شہادت کے بعد دادرسی کے لیے ان کے اہلخانہ کے پاس جانے کے بجائے امریکی حکام سے ملتے رہے جن کی غلامی نا منظور کا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نعرہ لگایا تھا۔








