پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند
پنجاب میں وکلا کی حفاظت کے لیے پولیس کا داخلہ ممنوع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کی ایمانداری آزمانے کے لیے چکوال میں دکاندار کے بغیر آموں سے بھری ریڑھی لگادی گئی، پھر نتیجہ کیا نکلا؟
وکلا کے بہیمانہ قتل کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پنجاب بار کونسل کے صدر نے وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری، 1113 محفوظ شیلٹرز، 22 مقامات پر کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹرز قائم
ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ: باراتی گاڑیوں کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
وکلا کی ہڑتال جاری
دریں اثنا، پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ صدر بار نے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران کوئی عدالت کسی کے خلاف منفی آرڈر نہیں کرے گی۔
احتجاج کا اعلان
انہوں نے کہا کہ دن ساڑھے 11 بجے بار کا احتجاجی اجلاس ہوگا اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔








