50 سالہ فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
فرحان علی آغا کی شاندار فٹنس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے، انصار عباسی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
کیریئر کا آغاز اور کامیابیاں
ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد اداکاری کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے فرحان علی آغا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
تیرے بن اور سنو چندا جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے دل جیتنے والے فرحان، پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کے معاملے میں بھی ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا: جسٹس محسن اختر کیانی
سخت محنت اور مستقل مزاجی
50 سالہ فرحان علی آغا مستقل مزاجی کے ساتھ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو فالو کرتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے لیے انسٹا گرام پر باقاعدگی سے اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوست کی لاش دفن کرکے پلستر میں چھپانے والے قاتل کا راز کیسے بے نقاب ہوا؟
ویڈیو اور مداحوں کا ردعمل
حال ہی میں انہوں نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
مداح ان کی فٹنس، ڈسپلن اور جوان نظر آنے والی توانائی پر نہ صرف حیران ہیں بلکہ دل کھول کر تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے نیچے کیے گئے تبصروں میں لوگوں نے ان کی محنت کو خوب سراہا۔
مداحوں کی محبت

ایک صارف نے لکھا،’آپ باقاعدہ ہیرو کے روپ میں آسکتے ہیں، ہالی ووڈ بھی ٹرائی کریں۔‘
ایک اور نے کہا،’آپ نے ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔‘
جبکہ کسی نے محبت بھرے انداز میں لکھا، فرحان بھائی، آپ کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے۔
مداحوں کے اس ردِعمل سے واضح ہوتا ہے کہ فرحان علی آغا نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی فٹنس سے بھی سب کو متاثر کر رہے ہیں۔








