ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید
ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں 3 اہل کار شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی امریکہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس موبائل پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہل کار شہید ہو گئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جب کہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر
ریسکیو اور پولیس کی کارروائیاں
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی جانب سے شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
علاقے کی ناکہ بندی
بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر روانہ ہو گئے ہیں جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔








