عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار، جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قدیم تہذیبوں میں جہنم کے تصور اور مختلف مذاہب میں عالم برزخ کی وضاحت
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا سماعت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
دیگر ملزمان کے بارے میں معلومات
عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے کی تفصیلات
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔








