پاکستان کریپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ جانیے

بلال بن ثاقب کا استعفیٰ

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) پاکستان کریپٹو کونسل (PCC) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کریپٹو کرنسی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم وہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر ایران کا سائبر حملہ جاری

استعفیٰ کی منظوری

کابینہ ڈویژن کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 13 اکتوبر کو بلال بن ثاقب کا استعفیٰ 21 اگست سے مؤثر قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا۔ انہیں یہ عہدہ 26 مئی کو وزیر مملکت کے درجے کے ساتھ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی

PVARA کی نگرانی

’’منٹ مرر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب اب بھی PVARA کے چیئرمین ہیں، جس عہدے پر انہیں یکم اگست کو 3 سال کے لیے بلامعاوضہ مقرر کیا گیا تھا۔ PVARA ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہے جس کی نگرانی ملٹی سٹیک ہولڈر بورڈ کرتا ہے جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف نے وزیراعظم کو برطرف کرنے کا اقدام کیا تو چیف جسٹس نے فُل کورٹ کے ہمراہ کیس کی سماعت کی اور اس تبدیلی کو کامیاب انقلاب تسلیم کر لیا

PVARA کا مینڈیٹ

PVARA کا مینڈیٹ ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، غیر قانونی مالی سرگرمیوں پر قابو، صارفین کے تحفظ اور فِن ٹیک، ریمیٹنسز اور ٹوکنائزڈ اثاثوں میں اختراعات کو فروغ دینا ہے۔ ادارہ شریعت کے مطابق ڈیجیٹل فنانس کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکسز کے ذریعے بھی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شجاع آباد ٹریفک حادثے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق، وزیراعلی مریم نواز کا اظہار تعزیت

سماجی کاموں میں شمولیت

فوربز کی ’’30 انڈر 30‘‘ لسٹ میں شامل بلال بن ثاقب سماجی ادارے ’’طیبہ‘‘ کے شریک بانی بھی ہیں جو پاکستان میں پانی کے بحران کے حل کے لیے کام کر رہا ہے۔ 2023 میں انہیں برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے لیے خدمات پر MBE کا اعزاز دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

بین الاقوامی تعاون

اس سے قبل وزیر مملکت برائے کریپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے کریپٹو ایڈوائزر پیٹرک وٹ سے ملاقات کی تھی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے مستقبل پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں فریقین نے ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔

بلال بن ثاقب کا ویژن

بلال بن ثاقب نے کہا تھا کہ پاکستان کریپٹو اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں عالمی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور جنوبی ایشیا میں بلاک چین انوویشن کا حب بننے کی تیاری کر رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...