پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی آفیسرز بھرتی کیے جائیں گے: عظمیٰ بخاری

آبادی میں توازن کی اہمیت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمتِ عملی اپنائی ہے، اور پاکستان میں بھی اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونو سود نے بالی ووڈ میں کامیابی کا نسخہ بتا دیا

فیملی پلاننگ کے اقدامات

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے بڑا اقدام اٹھا رہی ہے، جس کے تحت 60 ہزار کمیونٹی آفیسرز کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے اور متعلقہ سہولیات لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، لڑکوں اور لڑکیوں کی 15، 15 رکنی ٹیموں کا اعلان

خاندانی فیصلے اور ذمہ داری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے گھرانے کا سائز اپنی معاشی استطاعت اور معیارِ زندگی خود طے کرنا چاہیے۔ حکومت، علماء کرام اور کمیونٹی ادارے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، لیکن عملی فیصلہ ہر خاندان نے خود کرنا ہے۔ دانشمندی اسی میں ہے کہ ایسے کنبے کی تشکیل کی جائے جسے معیاری تعلیم، بہترین صحت سہولیات، مناسب رہائش اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔

حکومتی تعاون اور میڈیا کا کردار

وزیر اطلاعات نے اس موقع پر ’’ڈان میڈیا گروپ‘‘ کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔ عظمیٰ بخاری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پاپولیشن اسٹیبلائزیشن کو قومی ضرورت سمجھتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ ذمے دار شہری، ذمے دار فیصلوں کے ذریعے ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...