گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ
الیکشن کمیشن کا اعلان
گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمگیر نظام ناکام ہو چکا، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل طاقتور ممالک کے دباؤ کے باعث مؤثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں : حافط نعیم الرحمان
انتخابی شیڈول
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2 دن کی ٹریننگ کے بعد سکلز کیمپ چھوڑ کر کہاں چلے گا؟ حیران کن انکشاف
کاغذات نامزدگی کی تاریخیں
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لئے موزوں جگہ اور سہولیات فراہم کرے، ہائی کورٹ
اعتراضات کے لئے وقت
اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور ان اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ
29 دسمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہو گی، 30 دسمبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔








