عمران خان اور پی ٹی آئی نے جیسے کوئی قسم کھا رکھی ہے کہ کوئی سیاسی سبق نہیں سیکھنا، کوئی حالات بہتر نہیں کرنے، صحافی منیب فاروق
عمران خان کی حالیہ ٹویٹ پر منیب فاروق کا رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی منیب فاروق نے عمران خان ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ٹویٹ پر افسوس کے سوا کیا کہا جا سکتا ہے۔
سیاسی سبق اور موجودہ حالات
انہوں نے لکھا کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے جیسے ان حالات میں بھی کوئی قسم کھا رکھی ہو کہ کوئی سیاسی سبق نہیں سیکھنا، کوئی حالات بہتر نہیں کرنے۔ سیاسی راستہ نکالیے اور دیوار سے سر پٹخنا چھوڑ دیجئے۔ اس سے صرف آپ اور آپ کی جماعت کا ہی نقصان ہو رہا ہے۔
منیب فاروق کی ٹویٹ
اس ٹویٹ پر افسوس کے سوا کیا کہا جا سکتا ہے۔ عمران خان صاحب اور پاکستان تحریک انصاف نے جیسے ان حالات میں بھی کوئی قسم کھا رکھی ہو کہ کوئی سیاسی سبق نہیں سیکھنا، کوئی حالات بہتر نہیں کرنے۔ سیاسی راستہ نکالیے اور دیوار سے سر پٹخنا چھوڑ دیجئے۔ اس سے صرف آپ اور آپ کی جماعت کا ہی نقصان… https://t.co/Nbf1TVkEPe
— Muneeb Farooq (@muneebfaruqpak) December 3, 2025








