ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 6 دنوں میں 2600 پولیس اہلکاروں کو ٹریفک چالان جاری
قانون سب کے لیے برابر مہم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ’’قانون سب کے لیے برابر‘‘ مہم جاری ہے اور 6 دنوں میں 2600 پولیس اہلکاروں کو ٹریفک چالان جاری ہوچکے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں
24نیوز کے مطابق، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 434 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بند ہوئیں اور سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے۔ 500 سے زائد دیگر سرکاری گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے، جبکہ 312 سرکاری گاڑیاں زیرِ ٹالرنس پالیسی کے تحت بند کی گئی اور 5 سرکاری ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔
قوانین کی پاسداری
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق، صوبے میں ڈرائیونگ کرنے والا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ٹریفک قوانین پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔








