آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
پاکستان کے صائم ایوب کی شاندار کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ آئی سی سی نے بدھ کو نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی جس میں ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر کیٹیگری میں پاکستان کے صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ، کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھارت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے
سکندر رضا کی تنزلی
ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر کیٹیگری میں سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد اب دوسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ پاکستان کے محمد نواز 3 درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور بھارت کے اکشر پٹیل ایک درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی امریکی تجویز پر سعودی عرب کا دوٹوک موقف آگیا
ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے کے ایل راہول 2 درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ایران کے اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے “تباہ کن نتائج” برآمد ہوں گے، قطر کی وارننگ
فخرزمان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی کارکردگی
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں فخر زمان ایک درجہ بہتری کے بعد 25 ویں نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے میتھیو بریزکی 17 درجے کی بہتری کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ون ڈے بولرز اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ
آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ کی بات کریں تو افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ جنوبی افریقا کے مارکو یانسن 15 درجے کی بہتری کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے۔








