بشریٰ بی بی کو عمران خان کی بیوی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ
ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ کا کہنا ہے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی بیوی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا معاملہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ ساتھ انہیں بھی ہر وہ اذیت دی جارہی ہے جو کسی بھی سیاسی قیدی کو آج تک نہیں دی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بند کرنا اور قید تنہائی میں رکھا جانا بدترین ظلم ہے۔ پاکستانی بطور قوم ان دونوں ہستیوں کے مقروض ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
بشریٰ بی بی کو عمران خان کی بیوی ہونے کی سزا جاری ہے، عمران خان کے ساتھ ساتھ انہیں بھی ہر وہ ازیت دی جارہی ہے جو کسی بھی سیاسی قیدی کو آج تک نہیں دی گئی ،
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بند کرنا اور قید تنہائی میں رکھا جانا بدترین ظلم ہے، پاکستان بطور قوم ان دونوں ہستیوں… pic.twitter.com/CAGJTUTcOp— Intazar Hussain Panjutha (@intazarpanjutha) December 3, 2025








