26ویں اور 27 ویں ترمیم سے اختلاف، لاہور کے سول جج سید جہانزیب بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
سول جج سید جہانزیب بخاری کا استعفی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول جج سید جہانزیب بخاری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے استعفی میں لکھا کہ 26 اور 27 ویں ترمیم کی وجہ سے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بڑے سیاسی گھرانے کی کسی شخصیت کے کرپٹو میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کی افواہ پر مرزا شہزاد اکبر کا ردعمل بھی آگیا
استعفی کی وجوہات
ڈان نیوز کے مطابق، انہوں نے مزید لکھا کہ "میں وہ آخری شخص ہوں گا جو آمریت کو سپورٹ کروں گا"۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلی عدلیہ ملک کے لیے کبھی باعث فخر نہیں بنی اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ برابری کی بنیاد پر انصاف کرے۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی نے ایف اے 2020، بی اے 2017 میں کیا، وکیل جمشید دستی کا الیکشن کمیشن کے سامنے بیان
لاہور ہائیکورٹ کا ردعمل
اسی دوران، سول جج سید جہانزیب بخاری کے استعفی پر لاہور ہائیکورٹ کا ردعمل بھی سامنے آیا۔ ترجمان لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سید جہانزیب بخاری نے مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے محکمانہ و انضباطی کارروائی کے بعد استعفی دیا۔ ان کی طویل غیر حاضری کی بنا پر انضباطی کارروائی شروع کی گئی، جس پر انتظامی کمیٹی نے فیصلہ کیا۔
سوشل میڈیا پر استعفی کی اطلاعات
جج نے مبینہ استعفی سوشل میڈیا پر جاری کیا، تاہم ہائیکورٹ میں ان کا استعفی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔








