اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لئے تیار ہو جائیں، فیصل واوڈا کی پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 'جیو نیوز' کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کے سربراہ نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا
9 مئی کے کیسز کا منطقی انجام
فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کی ملاقات کا ذکر
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔








