گھریلو جھگڑے پر بیوی نے اپنے دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹ کر بولنے سے مکمل طور پر محروم کردیا
فیصل آباد میں ہولناک واقعہ
تاندلیانوالہ میں بیوی کی جانب سے شوہر کی زبان کاٹنے کے واقعے پر آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد متاثرہ شخص کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم دے دیا
مقدمے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق متاثرہ ظہیر کے بڑے بھائی تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گزشتہ روز ہونے والے اس ہولناک واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔ مقدمے کے متن کے مطابق ارم رمضان نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے شوہر محمد ظہیر کی دانتوں سے زبان کاٹ ڈالی، جس کی وجہ سے ظہیر بولنے سے مکمل طور پر محروم ہوگیا۔
ابتدائی مداخلت اور حکومتی نوٹس
ابتدائی طور پر رشتہ داروں کی مداخلت کی وجہ سے متاثرہ شخص نے مقدمہ درج نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر جب یہ واقعہ سوشل میڈیا پر نمایاں ہوا، تو معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچ گیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے ظہیر کے بڑے بھائی تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔








