قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری ، پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے : وزیر خزانہ
این ایف سی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس کل منعقد ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون مداح کا اداکار عمران اشرف سے دوسری شادی کا سوال
اجلاس کی قیادت
تفصیلات کے مطابق این ایف سی کا اجلاس وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان فرسٹ کے جذبے سے شرکت کریں گے۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ مرکزی حکومت کی مالی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی تاحال تاخیر کا شکار، وجہ سامنے آ گئی
اجلاس کی حکمت عملی
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز بھی طے ہوں گی۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن آج کل کہاں اور کیا کر رہے ہیں؟
صوبوں کی بریفنگ
گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے ایجنڈے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبے بھی 10، 10 منٹ کے لیے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے۔
وزیرِ خزانہ کی بیان
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبوں کے مؤقف کو سنیں گے اور اپنی صورتِ حال کو صوبوں کے سامنے رکھیں گے، اس اجلاس میں پاکستان فرسٹ کے جذبے سے گفتگو کریں گے۔








