وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا جرمنی کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
جرمنی کا دورہ
برلن و میونخ (رپورٹ: سعود بن نعمان) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گزشتہ ہفتے جرمنی کا اہم دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین شخصیت 115 سالہ خاتون نے طویل زندگی کا آسان راز بتا دیا
وزیر دفاع کی ملاقاتیں
برلن میں وزیر دفاع نے جرمن خبر رساں اداروں ’’ڈی ویلٹ‘‘ اور ’’ڈی ڈبلیو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے برلن میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران سے بھی ملاقات کی اور قومی مفاد کے فروغ میں بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
خواجہ آصف نے جرمن وزارتِ اقتصادی تعاون و ترقی کے سٹیٹ سیکریٹری نیلس آنن، جرمن پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ تھامس رووے کامپ اور وزارتِ خارجہ کے وزیرِ مملکت فلورین ہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی، معاشی اور سفارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تونسہ شریف میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید،علاقے میں کشیدگی
گفتگو کے اہم نکات
ذرائع کے مطابق گفتگو کا محور پاکستان کے دفاعی نظام کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا تھا۔ اس کے علاوہ علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے انسداد اور افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ وزیر دفاع نے پاکستان کی سرحدوں اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان
سٹریٹجک دفاعی تعاون
بعد ازاں، وزیر دفاع کی جرمن ہم منصب بورِس پسٹوریس کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے، علی محمد خان
میونخ میں آئی ایس پی او 2025 کا دورہ
میونخ میں وزیر دفاع نے آئی ایس پی او 2025 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیر دفاع نے پاکستانی کمپنیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کے تشخص کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین افسران میں کرپشن کا رجحان
کمیونٹی کے مسائل
اس دوران پاکستانی کمیونٹی کے سرگرم رکن سعود بن نعمان نے ان کا استقبال کیا اور جرمنی اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا معاملہ اٹھایا، جس پر وزیر دفاع نے اس پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
نئی تبدیلیوں کی توقع
خواجہ آصف نے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، اور ملکی خارجہ، معاشی اور دفاعی شعبوں میں جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ وزیر دفاع اپنے سرکاری دورے کے اختتام پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔








