پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے استعفے کی تردید کر دی
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کا وضاحتی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دیا
استعفیٰ کی تردید
’’روزنامہ پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
عالمی کانفرنس میں شرکت
اس وقت بلال بن ثاقب متحدہ عرب امارات میں ایک عالمی کانفرنس میں پاکستان کے نمائندے کے طور پر شریک ہیں۔








