پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں پر ہڑتال کا اعلان
پنجاب میں ٹرانسپورٹ ہڑتال کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں پر ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں ٹریفک چالانوں کی بھرمار کے معاملے پر راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ
دوسرے مرحلے کی ہڑتال
ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دس دسمبر کو مکمل پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہوگی۔
اسلام آباد ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی حمایت
اُدھر اسلام آباد ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ بھاری جرمانے ناقابل قبول ہیں، اور ہم مکمل ہڑتال کریں گے۔








