راجن پور میں بچہ آوارہ کتے کے حملے سے جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس، ڈی سی سے رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں نومولود بچے پر آوارہ کتے کے حملے کا نوٹس لیا ہے۔
نومولود بچے کی موت پر افسوس
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نومولود بچے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔








