کسی ایک ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی تمام ریاستوں کی اجتماعی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور ہوگی، خلیج تعاون کونسل

خلیجی تعاون کونسل کا 46واں اجلاس

منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحرین میں بدھ کے روز منعقد ہونے والے خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے 46ویں اجلاس میں خلیجی رہنماؤں نے واضح کیا کہ رکن ممالک کی سلامتی اور استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اور کسی ایک ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی تمام ریاستوں کی اجتماعی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مشال یوسفزئی پر 43 کروڑ کا الزام چند ’’قربِ گوش دانشوروں‘‘کی چالاکی بے نقاب کرنے پر لگایاگیا،شیر افضل مروت

سخیّر ڈیکلریشن 2025

العربیہ کے مطابق سخیّر ڈیکلریشن 2025 میں خلیجی رہنماؤں نے جی سی سی رکن ممالک سمیت پورے خطے کی ریاستوں کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے داخلی معاملات میں مداخلت، طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کو یکسر مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مورا حسین نے امید سے ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

علاقائی سلامتی کے تحفظ کا عزم

اعلامیے میں علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، اور دوست ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور اقتصادی بلاکس کے ساتھ سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ پائیدار ترقی سے متعلق شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تھوکنے، کوڑا پھینکنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ

رہنماؤں نے ہر قسم کی انتہاپسندی، دہشت گردی، نفرت انگیزی اور اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کیا، جبکہ سرحد پار جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بحرین میں قائم مشترکہ میری ٹائم فورسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورسز توانائی کی سپلائی، سمندری راستوں کی سکیورٹی اور عالمی تجارت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کمسن لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ

اعلامیے میں مشرقِ وسطیٰ کو جوہری اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے، اسلحے کی دوڑ روکنے اور علاقائی استحکام کو مضبوط کرنے کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپئن انجم سعید کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان

امن کے حصول کی کوششیں

مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کے لیے خلیجی رہنماؤں نے شرم الشیخ امن کانفرنس کے نتائج کا خیرمقدم کیا۔ سخیّر ڈیکلریشن کے ذریعے انہوں نے جنگِ غزہ کے خاتمے سے متعلق معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

غزہ کے لیے انسانی امداد

مزید برآں رہنماؤں نے غزہ کے لیے انسانی امداد، تعمیرِ نو، اور امن عمل کی طرف لے جانے والے تمام اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام اور پورے خطے کے امن کی خواہش صرف اسی صورت پوری ہوسکتی ہے جب 4 جون 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہو، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، اور جو دو ریاستی حل، عرب امن منصوبے اور متعلقہ عالمی قراردادوں کے مطابق ہو۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...