سینیٹر فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی
سینیٹر فیصل واوڈا کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے آپریشن شیلڈ کے تحت مشقوں کو ملتوی کر دیا
نااہلی کے دعوے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
پی ٹی آئی اور گورنر راج
فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید مسابقت کرنی ہے تو گورنر راج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، اور ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سابق وزیر محمد صدیق کانجو اور عبدالرحمن کانجو کی خدمات، جدوجہد اور شخصیت پر اوورسیز پاکستانیوں کا خراج تحسین
عمران خان کی ذمہ داری
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہی عمران خان کے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، اور عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والے پی ٹی آئی کے سیاستدان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس، ریسٹورنٹ مالک نے چور کو قتل کرکے پکڑ لیا
ملاقات کا معاملہ
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔
تحریک انصاف کا نقطہ نظر
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلاف آئین ہوگا۔ اس پر تعجب نہیں ہوگا مگر افسوس ضرور ہوگا۔








