آج 2025 کا آخری سپر مون! پاکستان میں کس وقت دیکھا جاسکے گا؟
2025 کا آخری سپر مون
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
کولڈ مون کی تاریخیں
سپارکو کے مطابق آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں واضح دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
چاند کی روشن حالت
دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے جو 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی جاپانی بینک کے عہدیدار سے ملاقات میں گفتگو
چاند کی طلوع اور زمین کا فاصلہ
سپارکو کے مطابق پاکستان میں 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر چاند 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا جب کہ 4 اور 5 دسمبر کی رات چاند اور زمین کا فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
سپر مون کی خصوصیات
سپارکو کا بتانا ہے کہ سپر مون کے دوران چاند تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
دنیا بھر میں سپر مون
دنیا بھر میں سپر مون سال میں عموماً تین سے چار مرتبہ ہوتا ہے۔








