کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
استقبالیہ تقریب کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں طلبہ کے لیے قومی سطح پر خود دفاعی تربیتی مہم کا آغاز
خوش آمدید اور خیرسگالی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر ہو گیا؟ سپیکر ملک احمد خان نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
گارڈ آف آنر کی تقریب
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی مضبوط پوزیشن: ‘یہ سعود شکیل کی بہترین سنچری ہے’
وفود کا تعارف
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا، بعدازاں کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ، پریشان کن خبر آگئی
پہلا سرکاری دورہ
واضح رہے کہ یہ کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کر دیے
متوقع ملاقاتیں اور سرگرمیاں
معزز مہمان آصف صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شیڈول ہے، کرغز صدر کا پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔
معاہدے اور مفاہمت
اس موقع پر دونوں ملکوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے.








