قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
پاکستانی کرکٹرز کی بی پی ایل میں عدم شرکت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ڈیوٹی کے باعث پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی زونز کے لیے ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ
بی پی ایل میں منتخب کھلاڑیوں کی صورتحال
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں، جس کے باعث انکے لیگ کھیلنے کا امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بغیر سود قرضہ دینے کا فیصلہ
این او سی کے اجرا کے امکانات
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی آپشن ہے، تاہم کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تاحال بی پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ شکیرا رقص کے دوران سٹیج پر گر گئیں، ویڈیو وائرل
بی پی ایل کا شیڈول اور پاکستان کی مصروفیات
بنگلادیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے جبکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونیوالی سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
متبادل کھلاڑیوں کی تلاش
ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے اور وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔
منتخب کھلاڑیوں کی فہرست
صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز بی پی ایل میں منتخب ہوئے ہیں۔ جہانداد خان، احسان اللّٰہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا مستقل حصہ ہیں۔








