قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
پاکستانی کرکٹرز کی بی پی ایل میں عدم شرکت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ڈیوٹی کے باعث پاکستانی کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
بی پی ایل میں منتخب کھلاڑیوں کی صورتحال
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں، جس کے باعث انکے لیگ کھیلنے کا امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کا سروسز ہسپتال کا دورہ
این او سی کے اجرا کے امکانات
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دیے جانے کا بھی آپشن ہے، تاہم کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تاحال بی پی ایل کے لیے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
بی پی ایل کا شیڈول اور پاکستان کی مصروفیات
بنگلادیش پریمئیر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے جبکہ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز بھی جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس افسران کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا انکشاف، کئی نوکری سے برطرف
متبادل کھلاڑیوں کی تلاش
ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے اور وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔
منتخب کھلاڑیوں کی فہرست
صائم ایوب، خواجہ نافع، صفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز بی پی ایل میں منتخب ہوئے ہیں۔ جہانداد خان، احسان اللّٰہ، حیدر علی، عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا مستقل حصہ ہیں۔








