ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی: بیرسٹر سیف
پشاور میں تحریک انصاف کے رہنما کی گفتگو
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ، 8ہزار کلو بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد
نجی ٹی وی انٹرویو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کا رہنے والا عارف طفیل المعروف “میجر” کمال انسان تھا، جس بات کو ہاں کہہ دی کوئی نہ نہیں کرا سکتا تھا اور اگر نہ کر دی تو کوئی ہاں نہیں کرا سکتا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات
انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں، تاہم میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات تھے، مگر آج اگر کسی وجہ سے اختلاف آ گیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان کے ساتھ چاہت ختم ہوگئی۔
سیاست میں روابط کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ میرے خیال میں اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں۔ یقیناً یہ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے، ہمیں اپنی جدوجہد بھی جاری رکھنی چاہیے۔








