رنویر سنگھ نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟
رنویر سنگھ کی معافی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے 940 واقعات ، 745 دہشت گرد مارے گئے
تنقید کا سامنا
رنویر سنگھ کو گوا میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران فلم ’کنتارا: اے لیجنڈ - باب 1‘ میں دکھائی گئی ہندوؤں کی ایک مقدس مذہبی رسم کی نقل اتارنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
معافی کی وجوہات
اداکار نے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اپنی انسٹا اسٹوری پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میرا مقصد فلم میں رشب شیٹی کی ناقابل یقین کارکردگی کو سراہنا تھا کیونکہ بطور اداکار میں جانتا ہوں کہ اس مخصوص سین کو جس طرح اُنہوں نے نبھایا اس کے لیے اُنہوں نے کتنی محنت کی ہوگی اور اس کے لیے میں ان کا معترف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
ثقافت اور روایات کی اہمیت
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ ہر ثقافت، روایت اور عقائد کا دل کی گہرائیوں سے احترام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ
جذبات کی اہمیت
رنویر سنگھ نے یہ بھی لکھا کہ اگر میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔
تنازع کی پس منظر
واضح رہے کہ اداکار کے ہندوؤں کی مقدس رسم کی نقل اتارنے کو بھارت کی ٹولو کمیونٹی کے اراکین نے مقدس رسم کی بے عزتی قرار دیا تھا۔
رنویر سنگھ نے جس رسم کی نقل اتاری اسے بھارتی ریاست کرناٹک میں مقدس سمجھا جاتا ہے۔








