پاک، ایران تعلقات میں نئے باب کا اضافہ، ’’آئی ٹی آئی ٹرین‘‘ جلد بحال کرنے پر اتفاق ہو گیا
پاک اور ایران کے تعلقات میں نیا باب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور سفارتی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے "استنبول-تہران-اسلام آباد (ITI) مال بردار ٹرین" کو جلد بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ وبال جان بن گئی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
اعلیٰ سطحی ملاقات
یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات میں کیا گیا۔ اس ملاقات میں ایرانی کمرشل قونصلر کمالی مقدم بھی شریک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں، اب سے یہ بھی بند کردی جائیں گی، فیصل واوڈا
باہمی تعاون کا عزم
''اے پی پی'' کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے پاک-ایران برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریل کے ذریعے تجارت میں اضافہ نہ صرف پاکستان ریلوے کے ریونیو کو بڑھائے گا بلکہ یہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ ہم خطے کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑ کر پاکستان کو تجارتی راہداری کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
ایرانی سفیر کی دعوت
ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے وزیر ریلوے کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے محمد حنیف عباسی نے قبول کر لیا۔








