دسمبر میں ’’وزیر اعلیٰ اسپیشل گیمز‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا، دنیا بھر سے خصوصی افراد شرکت کریں گے۔
پنجاب میں سماجی ترقی کے اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متحرک قیادت میں رواں سال سماجی ترقی اور خصوصی افراد کی بہبود کے لیے دن رات عملی اقدامات کیے گئے۔ دسمبر میں ’’وزیر اعلیٰ اسپیشل گیمز‘‘کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے خصوصی افراد شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بوٹا سنگھ کی الم ناک کہانی: تقسیم میں کھوئی ہوئی محبت
ہمت کارڈ کا اجراء
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ کا اجراء وزیر اعلیٰ پنجاب کا وہ احسن اور تاریخی قدم ہے جس کے ذریعے معذور افراد کی مالی معاونت کو ترجیح بناتے ہوئے انہیں حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں معذور افراد کے لیے وہیل چیئرز اور معاون آلات کی فراہمی کے انقلابی پروگرام کا آغاز کرکے اسے عملی شکل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سکالر شپ پروگرام،وزیراعلیٰ مریم نواز دوسرے فیزکا آغاز کریں گی،کتنی عمر کے طلباء اہل ہونگے ؟ جانیے
محکمہ سوشل ویلفیئر کے نئے منصوبے
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب اپنے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایسے معذور افراد کی تلاش اور ان تک براہِ راست رسائی یقینی بنا رہا ہے تاکہ انہیں حکومتی بحالی پروگراموں کا حصہ بنایا جائے۔ محکمہ خصوصی افراد کی بحالی اور فلاح کے لیے مزید نئے منصوبوں کا آغاز کرنے جا رہا ہے جن کا مقصد پنجاب حکومت کے جاری انقلابی اقدامات میں شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ اسپیشل گیمز کی تیاریاں
اپنے بیان میں سہیل شوکت بٹ نے ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال دسمبر میں ’’وزیر اعلیٰ اسپیشل گیمز‘‘کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے خصوصی افراد شرکت کریں گے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔








