معروف ٹاک ٹاکر پیاری مریم بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر گئیں
پیاری مریم کا اچانک انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نرم گفتار اور دلکش کونٹینٹ کی بدولت لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی معروف ٹک ٹاکر و انفلوئنسر پیاری مریم کا اچانک انتقال ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: شیخ وقاص اکرم
مداحوں کا غم
پیاری مریم کے انتقال کی خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی جس نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔ مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔
طبیعت کی خرابی اور انتقال
اچانک طبیعت خراب ہونے پر مریم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران زچگی انتقال کر گئیں۔ بدقسمتی سے ان کے بچوں کو بھی نہ بچایا جاسکا۔








