کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب نے 3 ماہ میں کتنے آپریشن کیے اور کتنی مالیت کی منشیات پکڑی گئی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارکردگی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب نے اگست سے اب تک کتنے آپریشن کیے اور کتنی مالیت کی منشیات پکڑی گئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک پر مافیا کا راج، چینی گندم کے برآمدی، درآمدی کھیل سے اربوں لوٹے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
سیکرٹری ایکسائز کا بیان
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب محمد مسعود مختار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "منشیات سے پاک پنجاب – صحت مند اور محفوظ پنجاب" کے تحت قائم کی گئی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) نے صرف 3 ماہ کے مختصر عرصے میں جو کارکردگی دکھائی ہے وہ صوبے میں منشیات کے خلاف ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات، بھرپور سرپرستی اور زیرو ٹالرنس پالیسی کی بدولت CNF آج ایک فعال، مؤثر اور جدید فورس کے طور پر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کا بڑا مطالبہ پورا کردیا
آپریشنز کی تفصیلات
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ اگست 2025 سے اب تک پنجاب CNF نے صوبہ بھر میں 269 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 13.2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 310 ملین روپے بنتی ہے۔ کارروائیوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 156 ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
گرفتاریاں اور برآمدات
انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ اشیاء میں بھاری مقدار میں منشیات کے علاوہ 56 اسلحہ، 11 کوآڈ کاپٹرز اور نیٹ ورکس میں استعمال ہونے والا دیگر مواد بھی شامل ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ CNF بڑے منظم گروہوں کی ریڑھ کی ہڈی توڑنے میں کامیاب رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی منفرد انداز میں گول کرنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
عدالتی فیصلے اور عوامی شمولیت
سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس نے فیصل آباد میں گرفتار 2 بڑے سمگلرز کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ ہونے کو ایک "مثالی عدالتی اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سزا مستقبل میں منشیات فروشوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پنجاب میں اب کسی قسم کی رعایت ممکن نہیں۔ عوامی سہولت اور شمولیت کے لیے CNF کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال ہے، اور اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
آخری پیغام
سیکرٹری محمد مسعود مختار نے آخر میں کہا: "پنجاب CNF وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی عملی ترجمان ہے۔ ہم منشیات کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ اس ضمن میں ہمارا ہدف واضح ہے— منشیات سے پاک پنجاب"۔








