حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ایف آئی اے نے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
ایف آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافہ
گرفتار ملزمان کی شناخت
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حسن، شیخ راشد اور سعید احمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ: سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور!
حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم
ملزم محمد حسن حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا۔ اس کے قبضے سے 29 لاکھ روپے اور حوالہ ہنڈی کی بابت دستاویزی و ڈیجیٹل شواہد برآمد کئے گئے۔
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی
ملزمان شیخ راشد اور سعید احمد کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ ان سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس بھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان جعلی پروڈکٹس کا سٹاک تیار کرنے اور فروخت کرنے میں ملوث تھے۔








