وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد
مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کے لئے سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں، اداکارہ رومیسہ خان نے حیران کن بیان جاری کر دیا
تاریخی کامیابی
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وہ نئی تاریخ رقم کریں گے۔ سید عاصم منیر کی آئندہ 5 برسوں کے لئے تعیناتی دشمن کے لئے واضح پیغام ہے۔ ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوراب میں بھارت نواز دہشتگردوں کا حملہ ناقابلِ برداشت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب
ائیر چیف مارشل کو مبارکباد
عبدالعلیم خان نے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو بھی دو سال کی توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیر بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی قیادت کرتے ہوئے بھارت کو تاریخی سبق سکھایا۔ افواج پاکستان کی کامیابی اور ارض پاک کے مضبوط دفاع کے لئے ہر شہری دعا گو ہے۔
قوم کے ہیرو
25 کروڑ عوام کے حقیقی ہیروز کو اس تاریخی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس معتبر فریضے کی ادائیگی میں کامیابیاں عطا فرمائے۔








