ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ جس بات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں اس میں بڑے غور وفکر کی ضرورت ہے، غور کریں گے تو بہت سے مطلب سمجھ میں آ جائیں گے جو فائدہ مند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
وراثتی امور مقدمے بازی انکوائری وغیرہ میں آپ کو فائدہ حاصل ہو گا اور جس بھی مسئلے نے سکون چھین لیا تھا انشاءاللہ وہ بھی حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
خانگی امور میں اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے، تھوڑا سا محتاط انداز سے چلیں، کچھ رشتے ویسے بھی داﺅ پر لگے ہوئے ہیں غصہ مزید ہوا دے سکتا ہے ان کو۔
یہ بھی پڑھیں: زیر زمین کال کوٹھڑیاں اور ان کے کوڈز: دمشق کی بدنام صیدنایا جیل سے سامنے آنے والی انسانی مذبح خانہ کی کہانیاں
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ جس بھی طرف کوشش کرتے تھے اس میں ناکامی ملتی تھی۔ اب صورتحال انشاءاللہ ضرور بدلے گی اور جو کام ناممکن لگ رہا تھا وہ بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں جسپریت بمراہ کو 3 چھکے مارنے والے پہلے بیٹربن گئے
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
جب زحل زائچے میں ہو تو مسئلے پیدا ہوتے ہیں آپ کے ساتھ بھی آج کل ویسا ہی ہو رہا ہے اسلئے آج ہر معاملے میں غصے کے بجائے حکمت سے کام لینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
آپ کو اب تھوڑی سی غیبی مدد ملنا شروع ہو گئی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور آپ کو اپنے مقصد میں واضح کامیابی ملنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
پریشانیاں سرپر سوار خود کی ہوئی ہیں اور دوسروں کو قصور وار ٹھہراتے ہیں اس وقت حالات اپنی اصلاح کا مشورہ دے رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنے معاملات چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کے والد سردار فتح بزدار کو ”ننھا سردار“ کہتا، صاحب مسکراتے،آفرین عمران خان پر کیسے شخص کا انتخاب کیا، تعویذوں سے حکومتیں نہیں چلائی جاتیں
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں الجھن کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ آج یا کل صبح اِس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ایک طرف سے کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
ان دِنوں آپ کو کسی طرف سے مالی فائدہ ملنے کا امکان ہے، جو بندش دوسروں کی وجہ سے تھی وہ آج شام تک ٹوٹ جائے گی اور ایک بند سلسلہ بھی چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خان اکیڈمی کا پاکستان میں اساتذہ کو اے آئی ٹولز کے ذریعے تربیت کی فراہمی کا معاہدہ
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آپ اپنے دماغ اور دِل کو صاف رکھیں، موبائل نے ہی آپ کو بہت خراب کر رکھا ہے اس لئے یہ فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے کہ توبہ کر کے آگے کس طرح بڑھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مضبوط بے شک نہ ہو لیکن مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹر رسول بخش رئیس
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں بعد میں پچھتاوا نہ ہو، ان دِنوں عجیب سے معاملات کا غلبہ ذہن پر سوار ہے اور آپ کو بلاوجہ غصہ بھی دِل رہا ہے جو خطرناک بات ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
ایک مرتبہ پھر آپ کے لئے حالات مختلف ہوں گے جو پریشانیاں عرصہ دراز سے تنگ کر رہی تھیں وہ اب دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور گھر میں سکون کا سانس آئے گا۔








