وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
وزیراعظم کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔
فیلڈ مارشل کی قیادت
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک سے غیر ملکی آبادی کم، ان کو حاصل وفاقی فوائد ختم ہونے چاہیئں: ٹرمپ کا تھینکس گیونگ پر پیغام
ایئر چیف کو توسیع کی مبارکباد
وزیراعظم نے چیف آف ایئراسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن پر دھاک بٹھائی۔
ملکی دفاع اور خوشحالی
ملکی دفاع، ترقی و خوشحالی کیلئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔








