چکوال ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے عید الاتحاد کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد، امجد محمود چوہدری کی خصوصی شرکت
دعائیہ تقریب کا آغاز
دبئی (طاہر منیر طاہر) گذشتہ شب انٹرنیشنل سٹی دوبئی میں چکوال کمیونٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے قومی دن اور 54 سالہ جشن کے سلسلہ میں ایک شاندار، پروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں امارات میں موجود چکوال کمیونٹی کی مکمل نمائندگی موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
مہمانان خاص
اس تقریب کے مہمانان خاص میں سید واجد علی بخاری سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات، حاجی امجد سابق ممبر صوبائی اسمبلی، ماجد بھٹی مینیجر پی آئی اے (یو اے ای)، راجہ عثمان ہارون سابق انچارج منسٹر سیکرٹیریٹ، سینئر نائب صدر اوورسیز فورم منڈی بہاالدین گلف ریجن چوہدری عبد الرزاق کنیال، معروف سماجی راہنما سردار عاشق نواز اور سید گلزار حسین گجرات شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
نقابت اور محافل
چوہدری زعفران محمود نے تقریب کی نقابت کا اعزاز حاصل کیا اور اپنے پراثر کلمات سے اس خوشبودار بزم کو آگے بڑھایا۔ چوہدری ندیم حیدر نے اپنی مسحورکن آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
مقاصد اور گفتگو
چوہدری افراسیاب کہوٹ (صدر عوامی پریس کلب چکوال) نے اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ ماجد حسین بھٹی نے مہمانان گرامی کی نمائندگی کرتے ہوئے چکوال کمیونٹی کے جذبے کی سراہنا کی اور دیگر کمیونٹیز کو بھی ایسی تقاریب منعقد کرنے کی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا شکریہ کہ حملے سے پہلے اطلاع دی، دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا: ڈونلڈ ٹرمپ
چکوال کمیونٹی کا عہد
چوہدری نثار احمد چکرال نے اس فورم کے گواہ بناتے ہوئے چکوال کمیونٹی کے عہد کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنا احترام برقرار رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، محسن نقوی
حافظ اکرام کی بصیرت
چکوال کمیونٹی کے درخشاں ستارے حافظ اکرام نے یو اے ای کی دھرتی پر پاکستان کمیونٹی کے احسانات کا ذکر کیا اور اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ ہمیں اس دھرتی سے محبت اور اس کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، مشرقی بھارت میں بھی جھٹکے محسوس
اختتامی تقریر
تقریب کے اختتام پر چوہدری محمد ثقلین مہرو نے معزز مہمانان اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا، اور اس بات کی تصدیق کی کہ ہم اس دھرتی سے عشق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع
جشن کا کیک اور ڈنر
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے 54 سالہ جشن کا کیک کاٹا گیا اور قومی ترانے کے احترام میں چکوال کمیونٹی نے امارات کے قومی پرچم لہرا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں چکوال ویلفیئر ایسوی ایشن یو اے ای کی جانب سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
آئندہ کے عزم
سب نے مل کر عہد کیا کہ ہم ہر سال یوم الوطنی، عید الاتحاد کو اسی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے رہیں گے۔








