ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘ وائرل
ویرات کوہلی کی شاندار واپسی
کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی کے ایک دن میں 4مبینہ مقابلے، 6ملزمان ہلاک
متاثر کن بیٹنگ فارم
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کوہلی بہترین بیٹنگ فارم میں ہیں جبکہ فیلڈ پر بھی ان کے انداز وائرل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ، بہتر ہوتا شواہد پیش کئے جاتے، سعد رفیق
ناگن ڈانس کا دوبارہ چرچا
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ایک وکٹ گرنے پر ان کا مشہور ’ناگن ڈانس‘ پھر سے وائرل ہوگیا، جسے دیکھ کر شائقین نے ایک بار پھر ’پرانا ویرات کوہلی‘ کی واپسی کا جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست دائر
میچ کی خاص لمحے
رائے پور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پانچویں اوور میں کوئنٹن ڈی کوک کو ارشدیپ سنگھ نے پویلین کی راہ دکھائی تو ویرات کوہلی خوشی میں ’ناگن ڈانس‘ کرتے دکھائی دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
کوہلی کی شاندار کارکردگی
دوسری طرف میدان میں بھی کوہلی کا جادو سر چڑھ کر بولا، 37 سالہ کوہلی نے مسلسل دوسری سنچری جڑی اور 93 گیندوں پر 102 رنز بنا کر اپنی فارم کا بھرپور مظاہرہ کیا، اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
انٹرنیشنل سنچریوں کا ہنر
ویرات کوہلی کا یہ 84واں انٹرنیشنل اور 53واں ون ڈے ہنڈرڈ ہے، جس کے بعد وہ تاحال سچن ٹنڈولکر کے 100 انٹرنیشنل سنچریوں کے ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں۔








