بیرونِ ممالک سے لائے جانیوالے موبائل فونز پر کتنا ٹیکس عائد؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

حکومت نے موبائل فونز پر ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بیرونِ ملک سے پاکستان لائے جانے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر لاگو ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایک اور بڑی شکست، آئی ایم ایف نے دوسری قسط کی منظوری دے دی

موبائل فون پر لاگو ٹیکس کی اقسام

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس الگ شرح کے تحت وصول کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ کا وکیل کے دعائیہ کلمات پر جواب

قیمتوں کا تعین

ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین ویلیوایشن رولنگ کے تحت کیا جاتا ہے۔ اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن موجود نہ ہو تو گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ریکارڈ کی بنیاد پر قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ٹیکس کی تفصیلات

30 ڈالر تک مالیت والے موبائل فونز پر 100 روپے موبائل لیوی، 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لیا جاتا ہے۔

اسی طرح 30 سے 100 ڈالر مالیت کے فونز پر 200 روپے موبائل لیوی، 3000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

100 سے 200 ڈالر کی رینج والے موبائل فونز پر 600 روپے موبائل لیوی، 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

200 سے 350 ڈالر مالیت والے فونز پر 1800 روپے موبائل لیوی، 11 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

350 سے 500 ڈالر قیمت کے فونز پر 4000 روپے موبائل لیوی، 15 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس چارج کیا جاتا ہے۔

500 ڈالر سے زائد کے فونز

500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ان فونز پر 8000 روپے موبائل لیوی لاگو ہے، اور اگر قیمت 700 ڈالر سے زیادہ ہو جائے تو یہی لیوی 16 ہزار روپے تک بڑھ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ 22 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 11 ہزار 500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...