عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، ایئرچیف مارشل کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری
تعیناتی کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورز کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
وزارت دفاع کا نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزارت دفاع نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت اس کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
وزیراعظم کی سمری
واضح رہے کہ صدر مملکت نے آرمی چیف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورز کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی سمری کی منظوری دی تھی۔ صدر نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور علامہ طاہر اشرفی نے 24ویں انٹرنیشنل عرب ٹورازم اینڈ حج و عمرہ نمائش کا افتتاح کر دیا۔
تعیناتی کی مدت
وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے۔ سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی پانچ سال رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری عورت سے ہاتھ ملانے پر گرل فرینڈ نے نوجوان کے جسم کے ایسے حصے پر وار کردیا کہ جان چلی گئی
ایئر چیف مارشل کی توسیع
نوٹیفکیشن کے مطابق، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملہ کھلی جنگی جارحیت ہے،، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سی این این سے گفتگو
صدر مملکت کی نیک خواہشات
قبل ازیں، صدر مملکت نے سمری منظور کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ایئر چیف مارشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گفتگو
ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ "سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہیں، چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔"








