نہ بیٹیاں ، نہ بیٹے: لیجنڈری اداکار دھرمیندر اپنی کروڑوں کی زمین کس کے نام کرگئے ؟
دھرمیندر کی جڑیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار ہونے کے باوجود دھرمیندر کی جڑیں ان کی آبائی زمینوں سے کبھی دور نہ ہوسکیں، ان کا دل کروڑوں کی جائیداد کے باوجود گاؤں کی کھیتی باڑی اور دیہی علاقوں میں سکون محسوس کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 میں انتخابی مہم، تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا
خاندانی تعلقات
بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی اداکار دھرمیندر کو پہلے اپنے والد کی ملازمت میں تبادلے اور پھر اپنے فلمی کیرئیر کی وجہ سے گاؤں چھوڑنا پڑا تھا لیکن ان کے خاندان کے دیگرافراد اسی گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کرسکتا ہے تو غزہ میں حماس کے ساتھ کیوں نہیں؟
گاؤں کا دورہ
دھرمیندر کو اپنے مصروف کیرئیر کے دوران بھی جب بھی بریک ملتا، وہ ساری عیش و عشرت چھوڑ کر لدھیانہ سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ڈانگون میں موجود اپنے آبائی گھر کا رخ کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل اور 4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی
زمین کی منتقلی
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً ایک دہائی قبل دھرمیندر اپنی آبائی زمین اپنے چچا زاد بھائی کے نام کرچکے تھے کیوں کہ اسی کزن نے دھرمیندر کی غیر موجودگی میں اس زمین کو سنبھالا تھا، بھارتی میڈیا پر اس زمین کی قیمت 5 کروڑ بھارتی روہے بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا
بھتیجے کا ذکر
حال ہی میں دھرمیندر کے بھتیجے بوٹا سنگھ دیول نے میڈیا کو بتایا کہ ’چچا دھرمیندر نے 2016 میں گاؤں کے دورے کے دوران 19 کنال اور 3 مرلہ زمین میرے والد منجیت سنگھ اور میرے چچا شنگارا سنگھ کے نام کردی تھی، اپنے اردگرد شہرت اور بے پناہ محبت کے باوجود دھرمیندر ہمیشہ پنجاب (بھارت) میں اپنے خاندان اور بچپن کے دوستوں سے رابطے میں رہے۔ دھرمیندر آخری بار2019 میں گاؤں آئے تھے اس وقت سنی دیول گورداسپور سے الیکشن لڑرہے تھے‘۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی سکواڈ سکولوں کی حالت زار کی درستگی کیلئے متحرک،غلط یا نامکمل معلومات پر سخت ایکشن ہوگا
پنجاب کی واپسی
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر اپنی زندگی میں کبھی پھر پنجاب تو منتقل نہ ہوسکے لیکن انہوں نے ممبئی کے قریب کھنڈالہ میں ایک وسیع و عریض فارم بنوایا تھا۔
فارم میں زندگی
انہوں نے اپنی زندگی کے کئی برس اسی زمین میں گزارے، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران دھرمیندر نے اپنے فارم سے ہی متعدد ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی تھیں۔








