اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے کے باڈی گارڈ شیوراج کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
کیس کی سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مظاہرین نے سکول کا گھیراو کر کے 6 سو پولیس اہلکاروں کو محصور کرلیا
تحریری حکم نامہ
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ پیش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان
کراچی یونیورسٹی کے افسر کی طلبی
حکم کے مطابق عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے حقائق کا علم رکھنے والے مجاز افسر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کرلیا ہے۔ ڈگری کے ریکارڈ اور درخواست قابلِ سماعت ہونے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
عدالتی معاونت کی درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی معاون درخواست قابلِ سماعت ہونے کے نکتہ پر آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔








