اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں
کیس کی سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں سفید فاسفورس استعمال کیا جو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے: ہیومن رائٹس واچ
تحریری حکم نامہ
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ پیش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
کراچی یونیورسٹی کے افسر کی طلبی
حکم کے مطابق عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے حقائق کا علم رکھنے والے مجاز افسر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کرلیا ہے۔ ڈگری کے ریکارڈ اور درخواست قابلِ سماعت ہونے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
عدالتی معاونت کی درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی معاون درخواست قابلِ سماعت ہونے کے نکتہ پر آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔








