کراچی میں ایک اور بچی مین ہول میں گر گئی، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا
واقعہ کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن، ایس ٹی سی نے حضرموت سے انخلا شروع کر دیا
بچی کا حادثہ
منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی۔ جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کر بچالیا۔ بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جب کارگل جنگ میں ہمارے سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے تھے تو اب ایسا کیوں ؟سابق بھارتی وزیر ششی تھرور
مین ہول کی گہرائی
کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا۔ ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی
واقعے کا فوری ردعمل
واقعے کے بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔
معاملات کی جانچ
واقعے کے بعد ٹاؤن چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پر طلب کیا گیا۔ ٹاؤن چیئرمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیئے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔







