کراچی کی 26 سڑکوں پر رکشوں پر پابندی عائد
کراچی میں رکشہ چلانے پر پابندی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی 26 سڑکوں پر رکشہ چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تک بات نہیں کر سکتے کیا بحث ہو رہی ہے، اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی، خواجہ آصف
کمشنر کا اعلان
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گزشتہ روز کراچی کی 26 سڑکوں پر رکشہ چلانے پر پابندی عائد کی ہے۔ پہلے ان سڑکوں کی تعداد 20 تھی جسے اب 26 کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا
پابندی والی سڑکیں
اِن سڑکوں میں شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، سہرب گوٹھ، جیل چورنگی، کورنگی کراسنگ، بورڈ آفس، ناگن چورنگی اور ملیر کینٹ کے علاقے شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن اور قانونی کارروائی
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 17 دسمبر تک رہے گا۔ پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔








